Live Updates

سابق صدر آصف علی زرداری نے اہم اعلان کر دیا

اگر اس بار اقتدار ملا تو ہر خاندان کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دیں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 21 جون 2018 14:22

سابق صدر آصف علی زرداری نے اہم اعلان کر دیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جون 2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہےکہ اگر وہ عام انتخابات میں جیت گئے اور اقتدار میں آ گئے تو ہر خاندان میں سے ایک فرد کو سرکاری نوکری دیں گے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اعلان کیا ہے کہ اگر آئندہ انتخابات میں ان کی جماعت کامیاب ہو کر اقتدار میں آئی تو ہر اس خاندان کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دی جائے گی جس کا کوئی بھی فرد پہلے سے سرکاری ملازم نہ ہو۔

آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت نے معیشت کا تباہ کر دیا ہے۔نوابشاہ میں تاجروں اور علاقائی معززین کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پانی کی قلت سے نمٹنے کے لیے ڈیم تعمیر کرنا بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

تا کہ مستقبل کے لیے بھی پانی کا ذخیرہ کیا جا سکے۔اس ضمن میں ملک کو درپیش کئی مسائل کے لیے مسلم لیگ(ن)کو مورد الزام ٹہراتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی خراب پالیسیوں کے سبب معیشت زوال کا شکار ہے۔

اس کے علاوہ آصف علی ز رداری نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اگر اس بار وہ حکومت میں آ گئے تو ہر خاندان کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دیں گے۔جب کہ آصف علی زرداری کے دور حکومت کو پر بھی تنقید کی جا تی ہے اور کہا جاتا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ملک کو لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل کا سامنا تھا۔اس کے علاوہ زرداری کے دور حکومت میں غربت میں بھی کمی نہیں لائی جا سکی۔

یاد رہے اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف بھی حکومت میں آنے کی صورت میں اپنا 100روزہ پلان پیش کر چکی ہے۔جس میں تحریک انصاف نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ حکومت میں آنے کے بعد ایک کروڑ نہیں نوکریاں دیں گے جب کہ 50لاکھ نئے گھر بھی تعمیر کریں گے۔جس کی وجہ سے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا کہ بلا ایک کروڑ نوکریاں کیسے پیدا کی جا سکتی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات