نوازشریف ملک سے باہر ہیں ،ْ جب آئیں گے تو پھر نام ای سی ایل کے معاملہ پر فیصلہ ہوگا ،ْبیرسٹر علی ظفر

الیکشن کے معاملے پر نگران وزیراعظم دل جمعی سے کام کررہے ہیں ،ْ جانبداری کے الزام پر عہدے سے ہٹانے پر غور ہونا چاہئے ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 21 جون 2018 14:19

نوازشریف ملک سے باہر ہیں ،ْ جب آئیں گے تو پھر نام ای سی ایل کے معاملہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) نگران وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ نوازشریف ملک سے باہر ہیں ،ْ جب آئیں گے تو پھر نام ای سی ایل کے معاملہ پر فیصلہ ہوگا ،ْ الیکشن کے معاملے پر نگران وزیراعظم دل جمعی سے کام کررہے ہیں ،ْ جانبداری کے الزام پر عہدے سے ہٹانے پر غور ہونا چاہئے۔ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے سے ملک سے باہر جانا مشکل ہوجاتا ہے کابینہ کے فیصلے پر ہی نام ای سی ایل میں ڈالا جاتا ہے۔

بلیک لسٹ میں نام ڈالنا کابینہ کے فیصلے کے بغیر طے ہوتا ہے۔ بلیک لسٹ میں نام ڈالنا کسی بھی وقت ہوسکتا ہے ہم نے قوم سے وعدہ بھی کیا ہے اور یہ آئینی ذمہ داری بھی ہے کہ الیکشن بروقت ہوں۔

(جاری ہے)

ہمیں نیب کورٹ سے درخواست آئی ہے کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ اس مقصد کے کئے کمیٹی بنائی گئی ہے اور اس پر غور وفکر ہورہا ہے۔ نواز شریف ابھی ملک سے باہر ہیں جب وہ آئیں گے تو پھر اس معاملے پر فیصلہ کرلیں گے۔ الیکشن صاف شفاف ہونا ہی نہیں بلکہ نظر آنا بھی ضروری ہے۔ الیکشن کے معاملے پر نگران وزیراعظم دل جمعی سے کام کررہے ہیں ،ْ جانبداری کے الزام پر عہدے سے ہٹانے پر غور ہونا چاہئے ہماری ذمہ داری ہے پرامن الیکشن ہونے چاہئیں الیکشن کے لئے سکیورٹی میسر کی جائے گی۔