اسلام آباد میں آئندہ چند روز میں منڈی میں مال کی معمول کے مطابق دستیابی کے بعد قیمتیں بھی معمول پر آجائیں گی، ضلعی انتظامیہ

جمعرات 21 جون 2018 14:19

اسلام آباد میں آئندہ چند روز میں منڈی میں مال کی معمول کے مطابق دستیابی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز میں منڈی میں مال کی معمول کے مطابق دستیابی کے بعد قیمتیں بھی معمول پر آجائیں گی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید الفطر کے بعد بھی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں معمول پر نہ آسکیں۔.ضلعی انتظامیہ نے جمعرات کو شہریوں کواشیاء خوردونوش کی کنٹرول ریٹ پر فراہمی کے اقدامات کے تحت بعض اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں اور بعض کی قیمتوں میں معمولی کمی کے ساتھ نئے نرخ نامے جاری کئے ہیں ۔

جمعرات کو مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری ریٹ لسٹ کے مطابق آلو 26 سے 32 روپے کلو، پیاز 28 سے 35 روپے کلو، ٹماٹر38 سے 45 روپے کلو، ادرک165 سے 205 روپے کلو، لہسن دیسی 60سے 70 روپے کلو، چائنہ لہسن80سے 98 روپے کلو، لیموں210 سے 245 روپے کلو،بھنڈی70سے 85 روپے کلو، کدو 44 سے 50 روپے کلو، بینگن 33 سے 40 روپے کلو، مٹر125 سی145 روپے کلو، فراش بین72سے 85 روپے کلو، ٹینڈا ولایتی 39سے 48روپے، کھیرا70 سے 88 روپے، شملہ مرچ40 سے 50 روپے کلو، سبز مرچ68روپے، گوبھی 20 روپی سے 30روپے ، بند گوبھی26 روپے، کریلہ 65روپے، پالک11 سے 16 روپے گٹھی، مولی15 روپے، شلجم 23 روپے کلو، ماڑو 26 روپے، شکر قندی 72 روپے، گاجر22 روپے، چکن 137 روپے فی کلو اور انڈی87 روپے فی درجن مقرر کئے گئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح پھلوں کے معیار کے مطابق قیمتیں سیب کالا کلو98 روپے سی 130روپے ، وائٹ سیب 58 روپی سی90 روپے کلو، چائنہ سیب135 سی173، سیب گولڈن 65 سے 100 روپے فی کلو، کیلا پاکستانی 60 سے 100 روپے فی درجن، انڈین کیلا 105 سے 154 روپے فی درجن، امرود 60 سے 92 روپے فی کلو، انار 145 سے 200 روپے فی کلو، مسمی 120 سے 162 روپے فی درجن اور سنگترہ 130 سے 180 روپے فی درجن، کینو 45 سے 80 روپے فی درجن، چائنہ ناشپاتی 120 سے 148 روپے فی کلو، ریڈ بلڈ اورنج 120 سے 180 روپے فی درجن، سٹرابیری 265 روپے فی کلو، خربوزہ 48 سے 62 روپے فی کلو رہے۔

دریںاثناء مارکیٹ کمیٹی کی جناح سپر، سپر اور کوہسار مارکیٹ کیلئے سبزیوں اور پھلوں کی جاری کردہ فہرست میں آلو 32 روپے کلو، پیاز 36 روپے کلو، ٹماٹر49 روپے کلو، ادرک105 روپے کلو، لہسن دیسی 380 روپے کلو، چائنہ لہسن308 روپے کلو، لیموں65 روپے کلو، بھنڈی 108 روپے فی کلو، کدو 65 روپے کلو، بینگن 64 روپے کلو، مٹر45 روپے کلو، فراش بین53 روپے کلو، ٹینڈا ولایتی 35روپے، کھیرا29 روپے، شملہ مرچ40 سے 50 روپے کلو، سبز مرچ50 سے 60روپے، گوبھی40سی50 روپے ، بند گوبھی38سی45 روپے، کریلہ 50سے 60روپے، پالک13 سے 17 روپے گٹھی، مولی18 سے 22 روپے، شلجم 50 سے 60 روپے کلو، ماڑو 39سی45 روپے،اروی 60سے 70 روپے، گاجر70سی 90روپے، چکن 225 روپے فی کلو اور انڈی79 روپے فی درجن مقرر کئے ہیں۔

اسی طرح پھلوں کے معیار کے مطابق قیمتیں سیب کالا کلو170 روپے سی215 روپے ، وائٹ سیب 100سی130 روپے کلو، چائنہ سیب290 سی350،پپیتا110 سی155، کیلا پاکستانی 80 سے 125 روپے فی درجن، ناشپاتی 165 سے 210 روپے فی کلو، خربوزہ کی 50سی60 روپے، تربوز26 سے 32 روپے ، آڑو110سے 160 روپے ، چیری 180 سے 225، آم سندھڑی105 سے 145، آم مالدا45سے 68 ، آم چونسا (سفید)95 سے 125، انور لٹور110 سے 145 ، آم دوسہری45 سے 70، آم لنگڑا50 سے 75 ، آلو بخارا95سے 125 روپے، خوبانی 100 سے 125، گرما45سے 65 اور جامن 175 سے 220 سے 66 روپے فی کلومقرر کی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مارکیٹ کمیٹی کی جاری کردہ ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اپنی شکایات درج ذیل نمبر 051-4867762 پر درج کرائیں تاکہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :