کل 22 جون سال کا طویل ترین دن،دورانیہ 14 گھنٹے اور 16 منٹ پر محیط

جمعرات 21 جون 2018 14:10

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) کل 22 جون بروز جمعة المبارک سال کا طویل ترین دن ہوگا کل دن کا دورانیہ 14 گھنٹے اور 16 منٹ پر محیط ہوگا جبکہ رات کا دورانیہ 9 گھنٹے 44 منٹ ہوگا کل ہفتہ کے دن سے دن کا دورانیہ کم اور رات کا دورانیہ ایک منٹ روزانہ کی بنیاد پر بڑھنا شروع ہوجائیگا۔