Live Updates

عمران خان نے کرکٹ میں کردار دکھایا نہ ہی ذاتی زندگی میں‘

عمران خان ایسے خط لکھتے ہیں جیسے ملک کے وزیراعظم ہوں‘ عمران خان زلفی بخاری کے معاملے کی وضاحت دیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 21 جون 2018 14:10

عمران خان نے کرکٹ میں کردار دکھایا نہ ہی ذاتی زندگی میں‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے کرکٹ میں کردار دکھایا نہ ہی ذاتی زندگی میں‘ عمران خان ایسے خط لکھتے ہیں جیسے ملک کے وزیراعظم ہوں‘ عمران خان زلفی بخاری کے معاملے کی وضاحت دیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایسے خط لکھتے ہیں جیسے ملک کے وزیراعظم ہوں عمران خان نے چند پیسوں کے لئے لوٹوںکو ٹکٹ دیئے۔ اپنے مخلص کارکنان کو نظر انداز کردیا گیا ۔ عمران خان زلفی بخاری معاملے کی وضاحت دیں۔ عمران خان نے کرکٹ میں کردار دکھایا نہ ہی ذاتی زندگی میں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات