پاک بحریہ کا کھلے سمندرمیں آپریشن،

ایرانی کشتی کے 13 افراد کو بچا لیا کشتی کے عملے کو اشیائے خورونوش اور بیمارافراد کو طبی امداد فراہم کی گئی،بروقت امداد کی فراہمی پر ایرانی کشتی کے عملے نے پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا،ترجمان پاک بحریہ

جمعرات 21 جون 2018 14:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) پاک بحریہ نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ایرانی کشتی کے عملے کے 13 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا،کشتی کے عملے کو اشیائے خورونوش اور بیمارافراد کو طبی امداد فراہم کی گئی اوربروقت امداد کی فراہمی پر ایرانی کشتی کے عملے نے پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کواطلاع ملی کہ اورماڑہ سے 186 کلومیٹر دور کھلے سمندر میں النعیمی نامی ایرانی کشتی کے سمندر میں ڈوبنے سے عملے کے 13 افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں جس کے بعد پاک بحریہ سی کنگ ہیلی کاپٹرنے کشتی کو امداد فراہم کی جو انجن میں خرابی کی وجہ سے کچھ دنوں سے سمندرمیں مشکلات کا شکار تھی۔

ترجمان کے مطابق ایرانی کشتی پرعملے کے 13 افراد سوارتھے، کھانے پینے کی تمام اشیا ختم ہوچکی تھیں، پاک بحریہ کی میڈیکل ٹیم اوراشیائے خور و نوش ہیلی کاپٹرکے ذریعے کراچی سے روانہ کیا گیا، کشتی کے عملے کو اشیائے خورونوش اور بیمارافراد کو طبی امداد فراہم کی گئی اوربروقت امداد کی فراہمی پر ایرانی کشتی کے عملے نے پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :