توہین عدالت کیس، طلال چوہدری کی سماعت الیکشن کے بعد تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد ،

آئندہ سماعت پر تمام گواہوں کو پیش ہونے کا حکم

جمعرات 21 جون 2018 14:10

توہین عدالت کیس، طلال چوہدری کی سماعت الیکشن کے بعد تک ملتوی کرنے کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) سپریم کورٹ نے طلال چوہدری توہین عدالت کیس کی سماعت الیکشن کے بعد تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام گواہوں کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں طلال چوہدری توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت الیکشن کے بعد تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کو آئندہ سماعت پر حاضری سے استثنیٰ دے دیا سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کی سماعت 28جون تک ملتوی کردی۔ سپریم کورٹ نے تمام گواہوں کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ طلال چوہدری نے جسٹس گلزار احمد سے استدعا کی کہ میری گزارش بھی سن لیں مقدمہ کی کارروائی الیکشن کے بعد رکھ لی جائے جولائی کے بعد چاہے روزانہ کی بنیاد پر کیس چلا لیں۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کیس کو التواء میں نہیںرکھ سکتے کیس کو جلدی فارغ کردیں گے آپ تو سیاستدان ہیں ایک وقت میں کئی کام کرسکتے ہیں۔