Live Updates

عام انتخابات کے لیے اُمیدواروں کو ٹکٹ کا اجرا

مسلم لیگ ن ایک گھرانے میں دو اُمیدواروں کو ٹکٹ دینے میں سر فہرست

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 جون 2018 13:37

عام انتخابات کے لیے اُمیدواروں کو ٹکٹ کا اجرا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جون 2018ء) : عام انتخابات 2018ء کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے عام انتخابات میں اُمیدواروں کو ٹکٹ دینے اور اپنی پارٹی پالیسی کو مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ انتخابی مہم کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ سیاسی جماعتوں میں پارٹی ٹکٹس کے معاملے پر کئی اختلافات بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔ پارٹی ٹکٹ کی تقسیم پر کئی رہنماؤں کو تحفظات بھی ہیں، کسی رہنما کو پارٹی ٹکٹ سے نوازا ہی نہیں گیا تو کہیں ایک ہی گھرانے کے دو اُمیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دئے گئے۔

ایک ہی گھرانے کے اندر دو اور دو سے زائد نشستیں دینے کے معاملے پر ن لیگ پہلے ، پیپلزپارٹی دوسرے اور تحریک انصاف تیسرے نمبر پر ہے۔ مسلم لیگ ن نے صرف ایک شہر سے ہی سب سے زیادہ نشستیں چار خاندانوں میں تقسیم کرنے کا بھی ریکارڈ قائم کر دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے لاہورمیں کھوکھر برادران میں افضل کھوکھر، سیف الملوک کھوکھر اور فیصل کھوکھر ایک گھر میں تین سیٹیں، اسی طرح خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق ایک گھر میں دو سیٹیں، شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم نواز اور بلال یاسین ایک ہی خاندان کو چار نشستیں دے دیں۔

جبکہ ملک پرویز کو قومی اسمبلی اور ان کی بیوی شائستہ پرویز ملک کو مخصوص نشستوں پر بھی نامزد کر دیا ۔ اسی طرح خواجہ آصف اور ان کی بیوی دونوں کو بھی ٹکٹیں جاری کر دی گئی ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی میں آصف زرداری، فریال تالپور، بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو ، یوسف رضا گیلانی اور ان کے بیٹے جبکہ تحریک انصاف میں شاہ محمود قریشی اور ان کے بیٹے زین قریشی کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ، بریگیڈئیر اسلم گھمن اور ان کے بھائی کو بھی ٹکٹیں جاری کی گئی ہیں۔ اسی طرح پرویز خٹک کے خاندان میں بھی پاکستان تحریک انصاف نے چار ٹکٹیں جاری کی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات