Live Updates

اب پھر میری ویڈیو بنا کر بھیج دینا ،ْشہباز شریف کا طنز

’’سر اگلی دفعہ آپ زیبرا کراسنگ سے جائیے گا‘‘وڈیو بنانے والا کا جواب

جمعرات 21 جون 2018 14:02

اب پھر میری ویڈیو بنا کر بھیج دینا ،ْشہباز شریف کا طنز
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) لندن میں سڑک پار کرنے کی ویڈیو بنانے والے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے طنز کیا ہے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے کہا کہ اب پھر میری ویڈیو بنا کر بھیج دینا اس پر ویڈیو بنانے والے نے جواباً کہا کہ ’’سر اگلی دفعہ آپ زیبرا کراسنگ سے جائیے گا‘‘۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لندن میں موجود شہباز شریف کی سڑک پار کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں شہباز شریف سڑک پار کرکے ٹیکسی لینے کیلئے جا رہے تھے۔نواز شریف اپنی بھابی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن میں موجود ہیں اور وہ عید کے پہلے روز لندن روانہ ہوئے تھے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات