آرمی چیف کی بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

مشکل وقت میں بیگم کلثوم نواز اور ان کے خاندان کیلئے دعاگو ہوں ،ْ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

جمعرات 21 جون 2018 14:02

آرمی چیف کی بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ مشکل وقت میں بیگم کلثوم نواز اور ان کے خاندان کے لیے دعاگو ہیں۔

آرمی کہا کہ اللہ تعالی انہیں جلد از جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔رواں ماہ 15 جون کو کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اب تک وینٹی لیٹر پر ہیں۔

دو روز قبل طبی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ سامنے آئی تھی کہ بیگم کلثوم نواز کے اعضائے رئیسہ درست کام کررہے ہیں، وینٹی لیٹر پر جانے کے بعد ایک بار انہوں نے آنکھیں بھی کھولیں جبکہ ڈاکٹرز 24 گھنٹے سابق خاتون اول کی نگہداشت کر رہے ہیں۔گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ہسپتال پہنچنے کے بعد سے اب تک انہوں نے بیگم کلثوم کو ہوش میں نہیں دیکھا۔