شرجیل انعام میمن نے کاغذات نامزدگی میں کروڑوں روپے کے اثاثے ظاہر کر دیئے

جمعرات 21 جون 2018 14:02

شرجیل انعام میمن نے کاغذات نامزدگی میں کروڑوں روپے کے اثاثے ظاہر کر ..
حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 63 حیدرآباد کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں کروڑوں روپے کے اثاثے ظاہر کیے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق شرجیل میمن دبئی میں 5 کروڑ روپے مالیت کے فلیٹ کے مالک ہیں اور دبئی میں ہی 9 کروڑ 89 لاکھ روپے کا فلیٹ ان کی اہلیہ کے نام پر بھی ہے۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق شرجیل میمن 3 کروڑ 95 لاکھ 70 ہزار کی 3 قیمتی گاڑیوں کے مالک ہیں اور انہوں نے 8 کروڑ 7 لاکھ، 91 ہزار 389 کے نقدی اور پرائز بانڈ ظاہر کئے ہیں۔شرجیل میمن ڈی ایچ اے کراچی میں 44 لاکھ روپے مالیت کے بنگلے کے مالک ہیں اور انہوں نے ڈی ایچ اے 28 اسٹریٹ پر 97 لاکھ روپے کی جائیداد بھی ظاہر کی ۔شرجیل میمن کی اہلیہ کے اکاونٹس میں 2 کروڑ 29 لاکھ 79 ہزار روپے ظاہر کئے گئے ،ْ فرنیچر کی مد میں انہوں نے 25 لاکھ روپے ظاہر کیے ۔دستاویزات کے مطابق شرجیل میمن تھر پارکر میں ایک کروڑ 50 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کی جائیداد کے مالک ہیں اور انٹرنیشنل گلف گروپ میں ان کی اہلیہ 30 لاکھ روپے کی شراکت دار ہیں۔