گلگت بلتستان میں امن و امان کے قیام میں سکیورٹی اداروں کا کردار قابل تحسین ہے ، حافظ حفیظ الرحمن
جمعرات 21 جون 2018 13:42
(جاری ہے)
ان خیالات کا ا ظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ صوبائی حکومت نے پولیس کی ٹریننگ پاک آرمی کے زیر تربیت کروائی جس سے پولیس کی استعداد کارمیں اضافہ ہوا ہے، پولیس فورس کو مثالی فورس بنانے کیلئے جدید آلات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے،پولیس فورس میں میرٹ پر بھرتیاں کی گئی ہیں۔ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں بھرتیاں پاک فوج کی نگرانی میں کی گئی ہے تاکہ میرٹ کی بالادستی یقینی ہو،جرائم پر قابو پانے کیلئے گلگت میں سیف سٹی پروجیکٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے شہر کے تمام مقامات کی نگرانی کی جارہی ہے۔ پولیس کی آٹومیشن کے حوالے سے بھی کام جاری ہے تاکہ جرائم پر مکمل طور پرقابو پایا جاسکے۔ گلگت بلتستان میں رینجرز کا کردار غیر متنازعہ اور شاندار رہاہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ صوبے میں روایتی طریقہ کار کے بجائے جدید سیکورٹی کا نظام متعارف کرارہے ہیں تاکہ جرائم کی بروقت روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.