پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کا بھارتی گلوکار کے ساتھ گایا گاناآیا نہ تو ریلیز کردیا گیا

جمعرات 21 جون 2018 13:42

پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کا بھارتی گلوکار کے ساتھ گایا گاناآیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کا بھارتی گلوکار کے ساتھ گایا گاناآیا نہ تو ریلیز کردیا گیا ہے ۔مومنہ مستحسن کو کوک اسٹوڈیو میں راحت فتح علی خان کے ساتھ گائے گانے آفرین آفرین سے شہرت ملی تھی ۔مومنہ جو بالی ووڈ فلم اک ولن کا گانا آواری بھی گاچکی ہیں،جس کی ویڈیو اب تک یوٹیوب پر 2کروڑکے قریب افراد دیکھ چکے ہیں۔

اب مومنہ کا بھارتی گلوکار ارجن کننکو کے ساتھ گانا ریلیز کیا گیا ہے جس کی تشہر دونوں گلوکاروں گزشتہ کئی روز سے انسٹاگرام پر کررہے ہیں۔واضح رہے کہ کسی بھی بھارتی گلوکار کے ساتھ مومنہ مستحسن کا یہ پہلا گانا ہے، جس کے لریکس کنال ورما نے لکھے ہیں جبکہ اسے کمپوز ارجن کننگو نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

بنکاک میں شوٹ کی گئی آیا نہ تو کی ویڈیو دو محبت کرنے والوں کے درمیان غلط فہمی اور محبت کے درر بھرے جذبات کی عکاسی کر رہی ہے۔

یوٹیوب پر ریلیز ہوتے ہی یہ گانا مداحوں میں مقبول ہوگیا، جس کی ویڈیو کو اب تک 13 ہزار سے زائد مداح دیکھ چکے ہیں۔دوسری جانب مومنہ اور ارجن نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کے ساتھ لی گئی تصاویر بھی شیئر کیں اور لائیو چیٹ کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔علاوہ ازیں ارجن نے بھی مومنہ مستحسن کا گایا گیا گانا آفرین آفرین گنگنا کر ایک ویڈیو پوسٹ کی اور لکھا کہ وہ کبھی ان کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

متعلقہ عنوان :