شوبز کی دنیا میں فن کو جاننے والے ہی کامیاب ہوتے ہیں‘فلم سٹار میگھا

جمعرات 21 جون 2018 13:33

شوبز کی دنیا میں فن کو جاننے والے ہی کامیاب ہوتے ہیں‘فلم سٹار میگھا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) فلم سٹار میگھا نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں فن کو جاننے والے ہی کامیاب ہوتے ہیں جبکہ خوبصورتی سونے پر سہاگے کا کام دیتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں میگھا نے کہا کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ جسے کام نہیں آتا وہ اپنے خوبصورت چہرے کے بل بوتے پر مقام پیداکر لے گی ۔ ایسے کردار دنوں میں ہی منظر نامے سے غائب ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خوبصورتی کو زوال ہے مگر فن کبھی زوال پذیر نہیں ہوتا ۔ا نہوں نے کہاکہ میں نے کبھی اپنی خوبصورتی کوکامیابی کاذریعہ نہیں بنایا میر افن ہی میری کامیابی کاراز ہے ۔

متعلقہ عنوان :