فلم دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلوں میں اہم کردار ادا کر سکے گی،

بیلٹ اینڈ روڈ سے چینی فلموں کے لیے ترقی کا نیا موقع میسر آیا ہے،شنگھائی ثقافت ، ریڈیو اور ٹی وی کی ڈائریکٹر یو شیو فن

جمعرات 21 جون 2018 13:19

فلم دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلوں ..
شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) شنگھائی کے انتظامی محکمہ ثقافت ، ریڈیو اور ٹی وی کی ڈائریکٹر یو شیو فن نے کہا کہ فلم دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلوں میں اہم کردار ادا کر سکے گی، بیلٹ اینڈ روڈ سے چینی فلموں کے لیے ترقی کا نیا موقع میسر آیا ہے۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق اکیسویں شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے دوران دی بیلٹ اینڈ روڈ اعلی سطحی گول میز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں چین ، اٹلی اور فلپائن سمیت دیگر ممالک کے ماہرین نے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت چینی اور غیر ملکی فلمی صنعت کے درمیان تعاون کے نئے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا ۔

شنگھائی کے انتظامی محکمہ برائے ثقافت ، ریڈیو اور ٹی وی کی ڈائریکٹر یو شیو فن نے کہا کہ بنی نوع انسان کے مسائل و جذبات کے ترجمان کی حیثیت سے فلم دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلوں میں اہم کردار ادا کر سکے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے چینی فلموں کے لیے ترقی کا نیا موقع میسر آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :