ہمیں نیب کورٹ سے درخواست آئی ہے کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے‘ نگران وزیر اطلاعات

جمعرات 21 جون 2018 13:19

ہمیں نیب کورٹ سے درخواست آئی ہے کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ کابینہ کے فیصلے پر ہی نام ای سی ایل میں ڈالا جاتا ہے‘ بلیک لسٹ میں نام ڈالنا کسی بھی وقت ہوسکتا ہے‘ ہمیں نیب کورٹ سے درخواست آئی ہے کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے‘ ہم نے قوم سے وعدہ بھی کیا ہے اور یہ آئینی ذمہ داری ہے کہ الیکشن بروقت ہوں۔

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے سے ملک سے باہر جانا مشکل ہوجاتا ہے کابینہ کے فیصلے پر ہی نام ای سی ایل میں ڈالا جاتا ہے۔ بلیک لسٹ میں نام ڈالنا کابینہ کے فیصلے کے بغیر طے ہوتا ہے۔ بلیک لسٹ میں نام ڈالنا کسی بھی وقت ہوسکتا ہے ہم نے قوم سے وعدہ بھی کیا ہے اور یہ آئینی ذمہ داری بھی ہے کہ الیکشن بروقت ہوں۔

(جاری ہے)

ہمیں نیب کورٹ سے درخواست آئی ہے کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ اس مقصد کے کئے کمیٹی بنائی گئی ہے اور اس پر غور وفکر ہورہا ہے۔ نواز شریف ابھی ملک سے باہر ہیں جب وہ آئیں گے تو پھر اس معاملے پر فیصلہ کرلیں گے۔ الیکشن صاف شفاف ہونا ہی نہیں بلکہ نظر آنا بھی ضروری ہے۔ الیکشن کے معاملے پر نگران وزیراعظم دل جمعی سے کام کررہے ہیں۔ جانبداری کے الزام پر عہدے سے ہٹانے پر غور ہونا چاہئے ہماری ذمہ داری ہے پرامن الیکشن ہونے چاہئیں الیکشن کے لئے سکیورٹی میسر کی جائے گی۔