جمہوری جدوجہد اور قربانیوں میں محترمہ شہید کا کوئی ثانی نہیں‘سینیٹر مولا بخش چانڈیو

جمعرات 21 جون 2018 13:06

جمہوری جدوجہد اور قربانیوں میں محترمہ شہید کا کوئی ثانی نہیں‘سینیٹر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ جمہوری جدوجہد اور قربانیوں میں محترمہ شہید کا کوئی ثانی نہیں، ہمیں فخر ہے کہ ہمارے پاس بھٹو اور محترمہ شہید کی سیاسی وراثت موجود ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ پر اپنے پیغام کہا کہ محترمہ شہید عظیم رہنما اور مظلوموں اور محکوموں کی امید تھیں، بینظیر بھٹو نے پوری زندگی غریب اور محنت کش طبقات کیلئے وقف کر دی ، جمہوری جدوجہد اور قربانیوں میں محترمہ شہید کا کوئی ثانی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کئی بہروپئے عوامی لیڈر بننے کا ڈھونگ کر کے لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں، خود کو عوامی لیڈر کہنے والے ایک دن بھی محترمہ کی زندگی جیسا نہیں گذار سکتے، سکھر جیل کی قید تنہائی سے پنڈی کے مقتل تک محترمہ شہید نے ہر لمحہ تاریخ رقم کی، ہمیں فخر ہے کہ ہمارے پاس بھٹو اور محترمہ شہید کی سیاسی وراثت موجود ہے۔مولابخش چانڈیو نے کہا کہ چیئرمن بلاول اپنے بہادر نانا اور نڈر والدہ شہید کا علّم لیکر میدان میں اتر پڑے ہیں، اب ہم دکھائیں گے دنیا کو کہ عوامی سیاست کیا ہوتی ہے ۔