سی پیک کے تحت گوادر میں بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری

جمعرات 21 جون 2018 13:06

سی پیک کے تحت گوادر میں بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے تحت گوادر میں بنیادی ضروریات سمیت عوام کی فلاح وبہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن آف پاکستان سی پیک کے تحت گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گوادر کا نیا ماسٹر پلان بلوچستان بالخصوص گوادر کے عوام اور سی پیک کی ضروریات کے عین مطابق تشکیل دیا ہے۔

ماسٹر پلان میں دیگر بندرگاہوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ موجودہ اور مستقبل کے میری ٹائم رجحانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ گوادر کو دنیا کی دیگر بندرگاہوں کے مقابلے میں بہترین پورٹ بنانے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی اور تحقیق کی گئی ہے جبکہ گوادر میں ایئر پورٹ، ریلوے سٹیشن اور شاہراہوں کے باہم مربوط نظام کی منصوبہ بندی اولین ترجیح ہے۔