ون بیلٹ، ون روڈ منصوبہ حقیقت بنتا نظر آرہا ہے، چیانگ چیانگ کو

جمعرات 21 جون 2018 13:04

ون بیلٹ، ون روڈ منصوبہ حقیقت بنتا نظر آرہا ہے، چیانگ چیانگ کو
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) چین کے نشریاتی ادارہ سی پی سی کے نائب سربراہ چیانگ چیانگ کو نے کہا ہے کہ ون بیلٹ، ون روٖڈ منصوبہ حقیقت بنتا نظر آرہا ہے، 2013ء میں صدر شی جن پنگ کی جانب سے پیش کیا جانے والا ایک پٹی ایک شاہراہ کا منصوبہ اب ایک حقیقت بنتا نظر آرہا ہے۔

(جاری ہے)

بیجنگ میں منعقدہ دوسری’’ ون بیلٹ ون روڈ جرنلسٹ کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین دنیا میں معیشت کیلئے نئے دروازے کھول رہا ہے اور تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔

اس موقع پر آل چائنا جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر چانگ یانگ نے کہا کہ ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبہ کے تحت پاکستان میں چین پاکستان اقتصادی راہداری پر کام جاری ہے اور یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس پر تعاون جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :