Live Updates

عام انتخابات 2018ء؛ سند ھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف ایک اور اتحاد بن گیا

شاہ محمود قریشی اور پیر پگارا نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ فارمولا طے کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 21 جون 2018 12:48

عام انتخابات 2018ء؛  سند ھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف ایک اور اتحاد بن گیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جون 2018ء) :تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور پیر پگارا نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ فارمولا طے کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 25جولائی کو عام انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ الیکشن پاکستان کا مہنگا ترین الیکشن ہو گا۔جب کہ 2018کے انتخابات کو فوج کے زیر نگرانی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

الیکشن سے قبل تمام سیاسی پارٹیاں الیکشن میں جیتنے کے لیے بھر پور تیاریاں کر رہی ہیں۔سیاسی رہنماؤں کا پارٹیاں بدلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے جب کہ الیکشن میں جیت کے لیے سیاسی فارمولے اپنائے جا رہے ہیں۔اسی طرح سندھ میں ایک بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عام انتخابات 2018 ء میں سند ھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف اور اتحاد بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کر دی۔جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے پیر پگارا کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فارمولا طے کر لیا۔پیر پگارا نے شاہ محمود قریشی کے خلاف امیدوار کھڑ ا نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔امیر بخش بھٹو اور لیاقت جتوئی کے خلاف بھی جی ڈی اے امیدوار نہیں لائے گی۔یاد رہے الیکشن قریب آتے ہی بڑے سیاسی جوڑ توڑ جاری ہیں۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے عام انتخابات میں جیت کے امکانات دکھائی دے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بڑی سیاسی جماعتوں کے مضبوط امیدوار بھی اپنی پارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔ کپتان عمران خان آئے روز مخالفین کی وکٹیں اڑاتے نظر آتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے مخالفین کی 100 سے زائد وکٹیں اڑا ئی ہیں۔ دوسری سیاسی جماعتوں کے کئی ایم این اے اور ایم پی اے نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات