بھارت میں ریت سے لدی ٹریکٹر ٹرالی ایس یو وی گاڑی سے ٹکرا گئی،

12افراد ہلاک اور 8 زخمی

جمعرات 21 جون 2018 13:04

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش میں ریت سے لدی ٹریکٹر ٹرالی ایس یو وی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کم ازکم 12افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے اکثر کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح مدھیہ پردیش کے ضلع مورینا کے گائوں گنج رامپور میں پیش آیا ۔حادثے میں زخمی ہونے والوں میں ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق ٹکر اس قدر شدید تھی کہ ایس یو وی میں سوار افراد کی لاشیں گاڑی میں بری طرح پھنس گئیں جنہیں گاڑی کو کاٹ کر نکالا گیا۔