دوبیویاں اور اثاثہ جات کی مالیت 17کروڑ 84لاکھ روپے-سعد رفیق کا حلف نامہ

لوہاری گیٹ میں 2 وارثتی گھروں کی مالیت ایک لاکھ 25ہزار روپے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 21 جون 2018 12:27

دوبیویاں اور اثاثہ جات کی مالیت 17کروڑ 84لاکھ روپے-سعد رفیق کا حلف نامہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جون۔2018ء) سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی 2 بیویاں ہیں، ان کے اثاثہ جات کی کل مالیت 17کروڑ 84لاکھ روپے ہے جبکہ انہوں نے اپنے کزن سے 2کروڑ 95لاکھ روپے کاقرض لے رکھا ہے۔سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کاغذاتِ نامزدگی کے ساتھ حلف نامے میں اثاثوں کی جو فہرست دی ہے، اس کے مطابق ان کے ڈی ایچ اے فیز ٹو میں واقع گھر کی مالیت 4کروڑ 82 لاکھ روپے ہے۔

موضع پھلروان لاہور کینٹ میں 32کنال اراضی کی مالیت 6کروڑ 91لاکھ روپے اور سعدین ایسوی ایٹس (مارکیٹنگ اینڈ کنسلٹینسی) کی مالیت 2کروڑ 98لاکھ روپے ہے۔انہوں نے لوہاری گیٹ میں اپنی اور بھائی سلمان رفیق کی ملکیت 2 عدد وارثتی گھروں کی مالیت ایک لاکھ 25ہزار روپے ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کی نقدی اور پرائز بانڈ، ایک کروڑ 15 لاکھ روپے کے شیئرز، 25لاکھ روپے کا فرنیچر اور ایک کروڑ15لاکھ روپے کا بینک بیلنس ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے حلف نامے میں 2 بیویاں ،2بیٹیاں اور ایک بیٹا بیان کیا ہے،ایک اہلیہ کا نام غزالہ سعد رفیق جبکہ دوسری کا شفق حرا ہے۔سعد رفیق نے 2015ءمیں 2کروڑ26لاکھ روپے آمدن پر 29لاکھ روپے انکم ٹیکس ادا کیا، 2016ء میں 2کروڑ99لاکھ روپے آمدن پر 39لاکھ روپے انکم ٹیکس ،جبکہ2017میں 3کروڑ 89لاکھ روپے کی آمدن پر 52لاکھ روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔خواجہ سعد رفیق نے3 برسوں میں زرعی انکم ٹیکس بالکل بھی ادا نہیں کیااور نہ ہی زرعی انکم ظاہر کی ہے۔