موبائل کارڈ پر ٹیکس ختم ہونے کے بعد اب پٹرول سستا ہونے کی باری
چیف جسٹس نے عوامی جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے بڑا حکم جاری کردیا
سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 جون 2018 12:24
(جاری ہے)
عدالت نے اس رپورٹ کو مجموعی طور پر مسترد کردیا۔ چیف جسٹس نے پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کے عمل پر شکوک و شُبہات کا اظہار بھی کیا۔
چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کس قانون اور طریقہ کار کے تحت پٹرول کی قیمت 62.8 روپے فی لٹر کا تعین کیا گیا۔ ڈپٹی ایم ڈی پی ایس او نے عدالت کو بتایا کہ مختلف ادارے 300 ارب روپے کے نادہندہ ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ان اداروں سے 300 ارب روپے واپس کیوں نہیں لے رہے اس کا مطلب ہے آپ بینکوں سے قرض لے کر معاملات چلا رہے ہیں۔ ڈپٹی ایم ڈی پی ایس او یعقوب ستار نے بتایا کہ ہمارے مختلف اداروں پر تین سو ارب روپے واجب الادا ہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اخراجات کے لئے بینک سے قرضہ لیتے ہیں کتنا سود ادا کرتے ہیں ۔ یعقوب ستار نے بتایا کہ بینکوں سے 95 ارب روپے قرضہ لے رکھا ہے سالانہ سات ارب روپے سود ادا کرتے ہیں ۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دئے کہ گھر بیٹھے بیٹھے قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں، لوگوں کو پاگل کر کے رکھ دیا ہے۔ لیکن اب سارا حساب دینا پڑے گا۔ چیف جسٹس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین ، آکشنز، برآمدات اور ٹیکسز کا چھ ماہ کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے موبائل کارڈز پر اضافی ٹیکس سے شہریوں کی جان چھُڑاوائی اور اب پٹرولیم مصنوعات پر عائد کیا جانے والا اضافی ٹیکس بھی ختم ہونے کی اُمید پیدا کر دی ہے۔ چیف جسٹس نے چئیرمین ایف بی آر کو کل عدالت میں پیش ہو کر وضاحت دینے کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ اس معاملے پر سیکرٹری پٹرولیم اور سیکرٹری وزارت توانائی بروز جمعہ طلب کر لیا ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ چئیرمین ایف بی آر کل ہر حال میں عدالت کے سامنے پیش ہوں اور وضاحت کریں۔ چیف جسٹس نے سیکریٹری پیٹرولیم، سیکریٹری وزارت توانائی، ایم ڈی پی ایس او اور دیگر کو بھی جمعہ کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کی شفافیت کا جائزہ لینے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار اور قانون کا جائزہ لیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان نے موبائل کمپنیوں کو اضافی ٹیکس معطل کرنے کی ہدایت کی تھی جس سے موبائل صارفین کو کافی ریلیف ملا تھا۔مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.