ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کے پاس صرف 8 ہزار روپے
سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 جون 2018 12:00
(جاری ہے)
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی کے تین حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔
کراچی کے حلقہ این اے 241 کورنگی سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے بتایا کہ میں این اے 241،245 اور 247 سے کاغذات جمع کرا دیئے ہیں. فاروق ستار کے این اے 247سے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ این اے 245سے مسترد کردیئے گئے ۔ این اے 245 میں جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی پر ریٹرنگ آفسر کے پاس متعلقہ ضلع کے ایس ایس پی نے رپورٹ جمع کروائی جس میں بتایا گیا کہ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار دو مقدمات میں مفرور ہیں اور انہوں نے کاغزات نامزدگی میں یہ معاملہ چھپایا ہے۔ خیال رہے کہ عام انتخابات کی آمد آمد ہے اور انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی کے ساتھ ساتھ بیان حلفی جمع کروانے کو لازم قرار دیا گیا ہے۔جس کے پیش نظر کئی سیاستدانوں نے کاغذات نامزدگی جمع ہی نہیں کرائے اور خاص طور پر سیف اللہ فیملی نے بھی اسی وجہ سے انتخابات نہ لڑنے کا اعلان کیا۔ الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق عام انتخابات 2018 میں قومی وصوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کی تعداد میں الیکشن 2013کے مقابلے میں کمی آئی ہے ‘2013 کے مقابلے میں 2018 کے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی تعداد کم ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں آئندہ عام انتخابات کے لیے میدان میں اترنے والے امیدواروں کی تعداد میں 7 ہزار کمی واقع ہوئی ہے۔ 2013 میں 28 ہزار 302 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے جبکہ انتخابات 2018 کے لیے 21 ہزار 482 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ قومی اسمبلی کے لیے امیدواروں کی تعداد 7 ہزار 996 سے کم ہو کر 5 ہزار 473 ہے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے لیے 18 ہزار 825 امیدواروں سے کم ہو کر تعداد 13 ہزار 693 ہوگئی ہے۔ قومی اسمبلی میں خواتین کے لیے مختص نشستوں پر امیدواروں کی تعداد 350 سے بڑھ کر 436 ہوگئی اور صوبائی اسمبلیوں میں یہ تعداد 821 سے بڑھ کر 1255 ہوگئی ہے۔ قومی اسمبلی کے لیے اقلیتی امیدواروں کی تعداد میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا اور 2013 کی طرح اس مرتبہ بھی اقلیتی نشستوں پر 154 امیدوار سامنے آئے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی امیدواروں کی تعداد 310 سے بڑھ کر 471 ہوچکی ہے۔مزید اہم خبریں
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
-
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
کیا بے چینی تھی کہ رات کے 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.