جولو گ پاکستان کے دشمن ہیں ان کو امریکہ بھی اپنا دشمن تصور کرتا ہے‘ایلس ویلز

افغانستا ن میں ملا فضل اللہ کی ہلاک اس بات کاثبوت ہے امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعاون موجود ہے

جمعرات 21 جون 2018 12:12

جولو گ پاکستان کے دشمن ہیں ان کو امریکہ بھی اپنا دشمن تصور کرتا ہے‘ایلس ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) امریکہ کی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہاہے کہ جولو گ پاکستان کے دشمن ہیں ان کو امریکہ بھی اپنا دشمن تصور کرتا ہے ۔ملا فضل اللہ کی ہلاک پاک امریکہ تعاون کا ثبوت ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نائب امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کادشمن امریکہ کا دشمن بھی ہے ۔ افغانستا ن میں ملا فضل اللہ کی ہلاک اس بات کاثبوت ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعاون موجود ہے ۔

(جاری ہے)

ہم نے پاکستان سے کبھی رابطہ ختم نہیں کیا ، پاکستان کی سویلین اور ملٹری قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ۔پاک افغان قیادت کے رابطے خوش آئند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بارڈر کنٹرول ، افغان مہاجرین اوردیگر مسائل کاسامنا ہے ۔ افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں استحکام کیلئے اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے ۔افغان صدر طالبان کو متعدد بار مذاکرات کی پیشکش کر چکے ہیں۔پا کستان امریکہ کا اہم پارٹنر ہے جبکہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابی حاصل کی ہے ۔