بھارت، بلٹ ٹرین کے لئے تحویل اراضی کے خلاف کسانوں کی ٹریکٹر ریلی

جمعرات 21 جون 2018 12:12

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) بھارتی ریاستگجرات کے ضلع سورت میں کسانوں نے ممبئی ، احمد آباد بلٹ ٹرین پروجیکٹ کے لئے تحویل اراضی کے خلاف ٹریکٹر ریلی کا انعقاد کیا۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ضلع سورت کے قریب نیول سے شروع ہونے والی اس ریلی میں کوسنبا، پلسانا، کامریج وغیرہ کے کسان شامل تھے۔

(جاری ہے)

وہ تحویل اراضی پر ادا کئے گئے ناکافی معاوضے کی مخالفت کررہے تھے۔

کسانوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ نعرے لگاتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے دفتر پہنچ کر 14مطالبات پر مشتمل درخواست پیش کی۔واضح رہے کہ مجوزہ بلٹ ٹرین گجرات میں تقریبا ً35کلو میٹر کا فاصلہ طے کرے گی اور اس کے لئے سورت، نوساری، ولساڈ ، بھڑوچ ، آنند اور احمد آباد میں زمینیں حاصل کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :