اے این پی نے صوبہ سندھ سے قومی اسمبلی کیلئے ، سندھ اسمبلی کیلئے 30 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے

جمعرات 21 جون 2018 12:12

اے این پی نے صوبہ سندھ سے قومی اسمبلی کیلئے ، سندھ اسمبلی کیلئے 30 امیدواروں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی نے صوبہ سندھ سے قومی اسمبلی کیلئے 19 امیدواروں جبکہ سندھ اسمبلی کیلئے 30 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے صوبہ سندھ سے قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کیلئے 19 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں ان میں این اے 236 کراچی سے سالم شاہ ، این ای237 کراچی ٹو سے عبدالعزیز خان، این ای241 کراچی تھری سے جاوید زمان خٹک ، این ای242کراچی فور سے نور اللہ اچکزئی، این اے 244کراچی فائیو سے شازیہ رزاق خان، این اے 245 کراچی سکس سے ثمینہ عمامیر، این ای246 کراچی سیون سے حضرت گل سمیت دیگر12 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں جبکہ سندھ اسمبلی کیلئے 30 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں، ان میں پی ایس64 حیدرآباد سے شاہد مسعود، پی ایس 89 ملیر سے کچکول خان، پی ایس90 سے نور نواز خان، پی ایس 91 ملیر سے سراج احمد ، پی ایس97 کورنگی سے شکیل احمد، پی ایس98 کورنگی ٹو سے باری کمال ایڈووکیٹ ، پی ایس99 کراچی ایسٹ سے رئوف خان سمیت 22 امیدواروںکو ٹکٹ جاری کئے ہیں جو اے این پی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے ۔