سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروائےگئے کاغذات نامزدگی میں ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے اپنے اثاثوں کی کل مالیت 17کروڑ 84 لاکھ روہے ظاہر کی ہے، میڈیا رپورٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 21 جون 2018 11:39

سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جون 2018ء) : عام انتخابات 2018ء کی آمد آمد ہے جس کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کے اُمیدواروں نے ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش ہو کر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ عام انتخابات میں حصہ لینے والے اُمیدواروں کے لیے لازم قرار دیا گیا ہے کہ ہر اُمیدوار کاغذات نامزدگی کے ساتھ اپنا ایک بیان حلفی بھی جمع کروائے گا یہی وجہ ہے کہ اپنے بیان حلفی میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو اپنی دوسری شادی کا اعتراف کرنا پڑا۔

اب خواجہ سعد رفیق کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کردہ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروائےگئے کاغذات نامزدگی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نے اپنے اثاثوں کی کل مالیت 17کروڑ 84 لاکھ روہے ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے ڈی ایچ اے فیز 2 میں گھر کی مالیت 4 کروڑ 82 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔

اس کے علاوہ خواجہ سعد رفیق نے لوہاری میں 2 وراثتی گھروں کی مالیت ایک لاکھ 25 ہزار روپے ظاہر کی ہے۔کاغذات نامزدگی کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے اپنے کزن سے 2 کروڑ 95 لاکھ روپے قرض بھی لے رکھا ہے۔ سابق وزیر ریلوے نے موضع پھلروان میں 16کنال اراضی کی مالیت 3 کروڑ 46 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔جب کہ سعدین ایسوی ایٹس مارکیٹنگ اینڈ کنسلٹینسی کی مالیت 2 کروڑ 98 لاکھ کے علاوہ ایک کروڑ 40 لاکھ روپے نقد اور پرائز بانڈ ظاہر کیے۔

دستاویزات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے 25 لاکھ روپے کا فرنیچر اور بینک اکاؤنٹ میں ایک کروڑ 15 لاکھ روپے ظاہر کیے ہیں ۔خواجہ سعد رفیق کے کاغذات نامزدگی کے مطابق انہوں نے 2015 میں 2کروڑ 26لاکھ روپے آمدن پر 29 لاکھ روپے انکم ٹکیس ادا کیا۔جب کہ 2016 میں سعد رفیق کی دولت میں اضافی وہ گیا اور 2016میں انہوں نے 2کروڑ 99لاکھ کی آمدن پر 39 لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا۔

جب کہ 2017میں سعد رفیق کی نے 3کروڑ 89 لاکھ کی آمدن پر 52لاکھ روپے انکم ٹکیس ادا کیا۔اس کے علاوہ کاغذات نامزدگی کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے ایک کروڑ 15لاکھ کے شئیرزبھی ظاہر کیے ہیں۔خواجہ سعد رفیق کو کاغذات نامزدگی میں اپنی دوسری بیوی کا ذکر بھی کیا۔ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کے مطابق خواجہ سعد رفیق کی دو بیویاں ہیں۔جب کہ دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔