کیپٹن (ر) صفدر کی تنخواہ 1500 درہم اور مریم نواز کروڑوں کی مالک

کیپٹن صفدر کی اتنی سی تنخواہ میں اتنی بچت کر لینا کوئی گھریلو خاتون ہی کر سکتی ہے کوئی عام خاتون تو نہیں کر سکتی،مریم نواز کی کروڑوں کی جائیداد پر معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا تبصرہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 21 جون 2018 11:24

کیپٹن (ر) صفدر کی تنخواہ 1500 درہم اور مریم نواز کروڑوں کی مالک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جون 2018ء) :عام انتخابات 2018ء کی آمد آمد ہے جس کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کے اُمیدواروں نے ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش ہو کر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ عام انتخابات میں حصہ لینے والے اُمیدواروں کے لیے لازم قرار دیا گیا ہے کہ ہر اُمیدوار کاغذات نامزدگی کے ساتھ اپنا ایک بیان حلفی بھی جمع کروائے گا ۔

2018ء کے انتخابات میں جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی نے بڑوں بڑوں کے پول کھول دئیے ہیں۔اور یہی وجہ ہے کہ مریم نواز کی کروڑوں کی جائیداد کا بھی پول کھل گیا ہے۔حالانکہ مریم نواز کا یہ کلپ بہت وائرل ہے جس میں وہ کہتی ہیں کہ میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے۔ کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کروائے گئے بیان حلفی میں مریم نواز نے اپنی کروڑوں روپے کی جائیداد کا اعتراف کیا ہے جس کے بعد ان کے جائیداد نہ ہونے کے دعوے جُھوٹے ثابت ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی تنخواہ تو 1500درہم ہے لیکن مریم نواز تو کروڑوں کی مالک ہے،اپنے شوہر کی اتنی سی تنخواہ میں مریم نواز پتہ نہیں کسیے اتنی بچت کر لیتی تھیں۔یہ تو کوئی گھریلو خاتون ہی کر سکتی ہے کیونکہ کوئی عام عورت اپنے شوہر کی اتنی کم تنخواہ میں کروڑوں کی جائیداد نہیں بنا سکتی۔

اس لیے تمام عورتوں کو مریم نواز کو فالو کرنا چاہئیے۔یاد رہے میڈیا رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی جانب سے جمع کروائے گئے بیان حلفی میں بتایا گیا کہ مریم نواز 1506 کینال اراضی کی مالک ہیں۔یان حلفی میں بتایا گیا کہ مریم نواز چودھری شوگر ملز میں 4 لاکھ ایک ہزار 455 شئیرز، محمد بخش ٹیکسٹائل مل میں ان کے 4 لاکھ 82 ہزار ایک سو شئیرز، اور حدیبیہ پیپر ملز میں ان کے 4 لاکھ 24 ہزار 2 سو شئیرز ہیں ، مریم نواز ان سمیت 5 ملوں میں شئیر ہولڈر ہیں۔

بیان حلفی میں بتایا گیا کہ مریم نواز نے ایک کمپنی کو 70 لاکھ روپے کا قرض بھی دے رکھا ہے۔2015ء میں انہوں نے چودھری شوگر ملز کو بھی 70 لاکھ روپے کا قرض دے رکھا تھا۔بیان حلفی میں انہوں نے حدیبیہ پیپر مل سمیت دو ملوں کے بند ہونے سے متعلق بھی بتایا۔مریم نواز نے بتایا کہ انہوں نے 34 لاکھ 62 ہزار روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے، خاندان کی زیر تعمیر فلور مل میں مریم نواز نے 34 لاکھ 62 ہزار روپے کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔

مریم نواز کو 4 کروڑ، 92 لاکھ 77 ہزار روپے کے تحائف ملے۔2015ء میں مریم نواز کے پاس 958 کینال زمین تھی ، تین برس کے دورانمریم نواز کی زرعی زمین میں 548 کینال کا اضافہ ہوا۔ مریم نواز نے تین برس میں 64 لاکھ روپے سے غیر ملکی دورے کیے۔ مریم نواز نے بتایا کہ ان کے اثاثوں میں سالانہ 4 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔