نواز شریف نے مستقبل کی لمبی پلاننگ کر لی
شریف خاندان کو معلوم ہے کہ ان کا بیانیہ اس الیکشن میں فائدہ نہیں دے گا،لیکن ان کو اس بات کا یقین ہے کہ جو بیانیہ وہ آج بیچ رہے ہیں اس کا پھل پانچ سال بعد ملے گا،معروف صحافی منصور علی خان کا تجزیہ
مقدس فاروق اعوان جمعرات 21 جون 2018 11:07
(جاری ہے)
اور پاکستان مسلم لیگ ن میں جس نے بھی ٹکٹ لینا ہے وہ اسی بیانیے پر کھڑا ہو کر لے گا،اور ٹکٹ لے کر جائے گا۔لیکن اگر کوئی سمجھے کہ ہم اب جھک جائیں گے تو ایسا ممکن نہیں ہے۔اور نواز شریف کا یہ بیانیہ انتخابات کے بعد بھی ایسے ہے چلے گا۔منصور علی خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کو لگتا ہے کہ آج نہیں تو دو تین سال بعد ان کا بیانیہ ضرور بکے گا،ن لیگ یہ بات مان چکی ہے کہ وہ اس بار حکومت نہیں بنا سکتے۔
اور وہ اس بات کے لیے ذہنی طورپرتیار ہیں تا ہم ن لیگ کو اس بات کا یقین ہے کہ جو بیانیہ انہوں نے آج بیچنا شروع کیا ہے اس کا پھل ان کو پانچ سال بعد ملے گا۔یاد رہے کہ نواز شریف کے نا اہل ہونے کے بعد نواز شریف نے اداروں سے لڑائی کا بیانیہ اپنایا۔اور کہا کہ ا نہیں کرپشن کی بنیاد پر نہیں بلکہ بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کیا گیا۔نواز کی اداروں سے لڑائی کی بیانئیے کیو جہ سے اب تک ان کو کئی ساتھی چھوڑ کر جا چکے ہیں۔جن میں سر فہرست چوہدری نثار علی خان ہیں۔جن سے نواز شریف کا 35 سال کا سیاسی رشتہ تھا۔تاہم نواز شریف کسی بھی صورت میں اپنے بیانیے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.