Live Updates

ریحام خان کی کتاب اور عائشہ گلالئی کے کپتان پر الزامات

پشاور کے مفتی نے عمران خان کی سادگی اور مخلصی پر کتاب لکھ ڈالی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 جون 2018 11:06

ریحام خان کی کتاب اور عائشہ گلالئی کے کپتان پر الزامات
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جون 2018ء) : ریحام خان نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے خلاف کتاب لکھی تو اس کتاب کے مقابلے میں پشاور کے مفتی سجاد بھی سامنے آ گئے اور کپتان کی حمایت میں کتاب لکھ ڈالی۔ عمران خان کی حمایت اور ان کی سادگی پر کتاب جامعہ دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ سے فارغ التحصیل مفتی سجاد نے تحریر کی ۔ مفتی سجاد نے کہا کہ عمران خان پر عائد الزامات کا جواب قرآن و حدیث اور شریعت کی رُو سے دیا ۔

کتاب میں ریحام خان اور عائشہ گلالئی کے الزامات کا جواب دیا ہے۔ مفتی سجاد کی یہ کتاب 110صفحات پر مشتمل ہے جو عوام کے ہاتھوں میں پہنچنے کے قریب ہے۔ اس کتاب میں شریعت کی روشنی میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر عائد الزامات کا جواب دینے کے ساتھ ساتھ مفتی سجاد نے شریعت کی رُو سے عمران خان کا دفاع بھی کیا ہے۔

(جاری ہے)

مفتی سجاد نے کہا کہ کسی پر الزامات عائد کرنے کے بعد شریعت میں ان الزامات کو ثابت کرنے کے لیے جو ثبوت مانگے گئے ہیں اگر آپ وہ ثبوت پیش نہ کر سکے تو اس کی شرعی سزا 80 کوڑے ہیں، اسی طرح بہتان تراشی کے لیے بھی مختلفف سزائیں ہیں جن کا اس کتاب میں تذکرہ کیا گیا ہے۔

مفتی سجاد نے ریحام خان اور عائشہ گلالئی کے کپتان پر عائد الزامات سے متعلق کہا کہ ایسے موقعوں پر تاریخ میں خواتین کا استعمال ہوا ہے، اس کتاب میں میں نے عظیم شخصیات کے خلاف خواتین کو استعمال کرنے کا تفصیلی ذکر کیا ہے۔مفتی سجاد نے کہا کہ یہودی ایجنٹ اور دیگر الزامات کو شریعت میں تعیز کہا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ریحام خان اور عائشہ گلالئی کو استعمال کیا گیا ہے۔

میری کتاب اشاعت کے آخری مراحل میں ہے۔ 110 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے کارناموں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ مفتی سجاد نے اپنی اس کتاب کی تقریب رونمائی میں عمران خان کی شرکت کی خواہش کی ہے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ایک کتاب لکھی جس کا مینو اسکرپٹ حمزہ علی عباسی کے ہاتھ لگ گیا۔

اس کتاب سے متعلق انکشافات کیے گئے کہ اس میں ریحام خان نے عمران خان اور ان کے قریبی ساتھیوں پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں، قبل ازیں پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے بھی عمران خان کو ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے لیکن وہ اپنے ان الزامات کو ثابت نہیں کر سکیں۔ ریحام خان اور عائشہ گلالئی کو کرارا جواب دینے کے لیے مفتی سجاد نے کپتان کی حمایت میں کتاب تحریر کی جو جلد ہی عوام کے ہاتھوں میں ہو گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات