Live Updates

تمام لوٹے تحریک انصاف میں جمع ہو گئے ہیں ، عمران خان کو اپنے آبائی حلقے سے الیکشن لڑنا چاہیے تھا

سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 20 جون 2018 23:50

تمام لوٹے تحریک انصاف میں جمع ہو گئے ہیں ، عمران خان کو اپنے آبائی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ تمام لوٹے تحریک انصاف میں جمع ہو گئے ہیں ، عمران خان کو اپنے آبائی حلقے سے الیکشن لڑنا چاہیے تھا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے لوٹوں کی بنی گالہ میں انٹری بند کر دی ۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا ۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ طاہر القادری اور عمران خان نے قومی اسمبلی کا گھیرائو کیا ۔ ہمیں دھرنوں کے دوران دھمکیاں دی جاتی تھیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات