افغانستان میں امن و استحکام خطہ کے استحکام اور ترقی کیلئے بے حد اہمیت کا حامل ہے، ان مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے

صدر مملکت ممنون حسین کی افغان چیف ایگزیکٹو عبدا للہ عبد اللہ سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 20 جون 2018 23:50

دوشنبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام خطہ کے استحکام اور ترقی کیلئے بے حد اہمیت کا حامل ہے، ان مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبدا للہ عبداللہ سے ہونے والی ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

یہ ملاقات افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کی خواہش پر صدر مملکت ممنون حسین کی دوشنبے میں قیام گاہ پر ہوئی۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطے بڑی اہمیت کے حامل ہیں اور اس ضمن میں پاکستان افغانستان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔