محکمہ صحت میں بہتری کے لئے ورٹیکل پروگرامز کا کردار قابل تعریف ہے، نگران وزیر صحت فیض کاکڑ

اپنے ورٹیکل پروگرامز کی بدولت ہی ہم بلوچستان میں بعض وبائی امراض کی روک تھام میں کامیاب ہوسکتے ہیں، اجلاس سے خطاب

بدھ 20 جون 2018 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر صحت فیض کاکڑ نے کہا کہ محکمہ صحت میں بہتری کے لئے ورٹیکل پروگرامز کا کردار قابل تعریف ہے اوراپنے ورٹیکل پروگرامز کی بدولت ہی ہم بلوچستان میں بعض وبائی امراض کی روک تھام میں کامیاب ہوسکتے ہیں مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ ان ورٹیکل پروگرامز کے سربراہان اپنے شعبوں میں مزید وسعت اورجدت لاکر لوگوں کو ہر ممکن طبی سہولیات پہنچائیں یہ بات انہوںنے محکمہ صحت کے ورٹیکل پروگرامز کے صوبائی سربراہان اور متعلقہ حکام کی جانب سے بریفنگ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکریٹری صحت صالح محمد ناصر ، ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شاکر علی بلوچ، چیف پلاننگ آفیسر عبدالرسول زہری ، ڈپٹی سیکریٹری و فوکل پرسن صوبائی وزیر اورنگزیب کاسی بھی موجود تھے اجلاس میں تمام ورٹیکل پروگرامز کے سر براہوں نے اپنے اپنے پروگرامز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور درپیش مشکلات و لائحہ عمل کے بارے میں آگاہ کیا جس پر نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم قلیل مدت میں بہترین نتائج کے خواہاں ہیں جبکہ لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں تمام دستیاب وسائل کوبروئے کار لایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :