تمام پارٹی عہدیداران کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا،پارٹی ذمہ داران کا اصل امتحان انتخابات کا مرحلہ ہوتا ہے، اے این پی کے کارکنان کو کوئی ظالم ،جابر نہیں ڈرا سکا

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سیدکا الیکشن سیل کے ارکان اور پارٹی ذمہ داران کے اجلاس سے خطا ب

بدھ 20 جون 2018 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ تمام پارٹی عہدیداران کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگاپارٹی ذمہ داران کا اصل امتحان انتخابات کا مرحلہ ہوتا ہے اے این پی کے کارکنان کو کوئی ظالم ،جابر نہیں ڈرا سکا، مشکل اور آزمائش کی گھڑی میں آپ ثابت قدم رہے اب پر امن فضائ میں انتخابی عمل میں آپ کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگاعزم و ہمت کا میدان آپ لوگوں نے جیت لیا اب انتخابی میدان میں کامیابیوں کے لیے آپ کو انتخابی عمل کے طریقہ کار کو سمجھنا ہوگاقوم آپ کی منتظر ہیں آپ کو صرف معمولی رہنمائی کرنا ہوگی ہمارے اکابرین سے لوگوں نے سیاست سیکھی اب ہم لوگوں کو الیکشن میں حصہ لینا سکھائیں گے حلقہ این اے 250 عوامی نیشنل پارٹی کے شہداء کا حلقہ اور مضبوط قلعہ ہے ماضی کی نسبت اس مرتبہ آزادانہ طریقے سے اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان ہائوس میں قومی اسمبلی کے حلقہ نمبر 250 کے الیکشن سیل کے ارکان اور پارٹی ذمہ داران کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر مرکزی رہنماء اور حلقہ پی ایس 120 کے امیدوا ر امیر نواب خان بھی موجود تھے ، اے این پی سندھ کے صدر،پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین اور این اے 250 کے امیدوار شاہی سید نے مذید کہا کہ شہر سے بد امنی کے خاتمے کے لیے کامیاب جدوجہد کی اب اس کی روشنیاں بحال کروائیں گے اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے کراچی کے مسائل کے حل لیے مضبوط بلدیاتی نظام ناگزیر ہے صحت و صفائی اور بنیادی انسانی ضرورریات کی فراہمی کے حوالے سے شہر کی صورت حال انتہائی ابتر ہے ہم عوام میں سے ہیں شہر کے مسائل ہم سے زیادہ کوئی نہیں سمجھ سکتاانہوں نے مذید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی شہر بھر میں ایک مضبوط تنظیمی اسٹرکچر کی حامل جماعت ہے گراس روٹ پر موجود تنظیم کی بدولت موثر انداز میں انتخابی عمل میں حصہ لیں گے اور ثابت کریں گے کہ عوامی نیشنل پارٹی شہر کی سیاسی حقیقت ہے۔