الیکشن میں پورے ملک سے کا میا ب ہو کر حکو مت بنائیں گئے، مو لانا عبد الغفو ر حیدری

بدھ 20 جون 2018 21:40

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) جمعیت علما ء اسلام کے مر کزی جنر ل سیکرٹری مو لانا عبد الغفو ر حیدری نے کہا ہے کہ انشا ء اللہ الیکشن میں پورے ملک سے کا میا ب ہو کر کار کردگی کی بنیاد پر ایک مرتبہ پھر چاروں صوبوں میں واضح اکثریت سے کامیا بی حاصل کر کے حکو مت بنائیں گئے اور عوام کے تمام مسائل حل کر نے کے لئے عملی اقدامات اٹھا ئیں گے ان خیالات کا اظہارجمعیت جعفر آباد کے سابق جنر ل سیکر ٹیری میر جمع خان نچاری مولانا حمد اللہ پندرانی اور محمدرفیق پندرانی سے ملاقات کے دوران بات چیت کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام واحد جماعت ہے جو ملک میں نظام مصطفی اور عوام کی بقاء اور ان کے حقوق کے لئے جدوجہد کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ اقتدارہمارے منز ل نہیں ہے بلکہ ہمارا اصل منزل عوام کی حقوق کے حصول کے لئے کو شش کر نا ہے انہوں نے کہاکہ دینا کے نظر میں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں کیونکہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے دینا کے وہ قوتیں برداشت نہیں کر رہے کہ پاکستان ترقی وخوشحالی کے طر ف گا مزن ہو جمعیت نے دینا کے تمام بیرونی قو توں کو خبردار کیا کہ ہمارا ملک ایک پرامن ملک ہے یہاں کسی کو مداخلت کر نے کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ کارکن الیکشن کی تیاریاں تیز کر یں تاکہ بلو چستان سمیت پورے ملک سے کا میابی حاصل کر یں انشا ء اللہ انتخابات میں ایم ایم اے بھاری اکثریت سے کا میابی حاصل کر کے عوام کی خدمت کر یں گے