شہری کسی بھی درخت کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں، نامناسب و غیر تعمیری نقشے کراچی میں گرمی کا ایک اہم سبب ہیں، پاکستان گلوبل وارمنگ کی زد پر ہے ،ماہرین کا بین الاقوامی مرکزجامعہ کراچی میں سیمینار سے خطاب
بدھ 20 جون 2018 21:10
(جاری ہے)
سمینار سے آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، جامعہ کراچی کے شعبہٴ جغرافیہ کے میریٹوریّس پروفیسر ڈاکٹر جمیل حسن کاظمی، مقامی میڈیا گروپ کے سینئر صحافی اور بلاگ ایڈیٹر علیم احمد اور فیچر ایڈیٹر سہیل یوسف نے بھی خطاب کیا جبکہ سیمینار کے اختتام پر ڈاکٹر ثمر یوسف نے کلمات تشکر اداکئے۔
پروفیسر اقبال چوہدری نے کہا سائنس معقولیت پسندی اور برداشت جیسی مثبت سائنسی اقدار کو معاشرے میں فروغ دیتی ہے، سوشل میڈیا پر غلط معلومات کو فروغ دیا جاتا ہے، ایک مخصوص درخت کو کراچی سے ختم کرنے والی غیر عقلی مہم بھی سوشل میڈیا سے چلائی جارہی ہے، ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہمارے برقی میڈیا کے پاس سائنس، صحت اور تعلیم کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہے۔پروفیسر جمیل حسن کاظمی نے ماحولیات کے مطالعے میں ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال پر اپنی تقریر کا آغاز کیا، انھوں نے کہا ایسا کوئی سائنسی ثبوت موجود نہیں ہے جس سے یہ ثابت ہو کہ کونوکارپس درخت ماحول کو نقصان پہنچا رہا ہے، کراچی میں شدید گرمی کے اہم اسباب میں غیر تیکنیکی تعمیری نقشے کا کردار بھی اہم ہے، معلوم ہوتا ہے کہ کراچی میں ٹمبر مافیا سرگرم ہوچکی ہے، انھوں نے کہا ماحول کے لیے کونسا درخت فائدے مند ہے اور کونسا نہیں ہے یہ پتہ لگانا سائنسدانوں کا کام ہے۔ سینئر صحافی علیم احمد نے کہا کہ سائنس لوگوں کو معقولیت کے ساتھ سرگرم ہونے کے قابل بناتی ہے اور یہ خصوصیت ایک عام فرد کے سائنسی ادراک کو مستحکم کرتی ہے، معقولیت پسندی ہی کسی ترقی پسند معاشرے کی اساس ہوتی ہے۔ سہیل یوسف نے کہا کہ پاکستان میں سائنس کو عام افراد تک پہنچانے کی ضرورت ہے، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ سائنس کے فروغ میں مضمر ہے یعنی سائنس دہشت گردی کے زہر کا بہترین تریاق ہے۔ #مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.