سپریم کورٹ نے سندھ پولیس میں جعلی بھرتیوں کے معاملے پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو 28جون کو طلب کر لیا

بدھ 20 جون 2018 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لاجر بینچ نے سندھ پولیس میں جعلی بھرتیوں کے معاملے پر سماعت کے موقع پرایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ تمام پولیس افسران کے خلاف تحقیقات مکمل ہوگئی ہے صرف 8 افسران کے خلاف انکوائری کا عمل التوا کا شکار ہے جو جلد مکمل کیا جائے،بدھ کو سماعت کے موقع پر عدالت نے ریمارس دئیے کہ سندھ پولیس نے جعلی بھرتیاں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرلی ہے، جس پر شاباشی بھی ملی تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عدالت نے استفسار کیا کہ سندھ حکومت نے جعلی بھرتیوں میں ملوث افسران کے خلاف رپورٹ جمع کرادی ہے، لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے رپورٹ پیش نہیں کی گئی۔عدالت کا ریماکس میں مزید کہنا تھا کہ ان تمام پولیس افسران کے خلاف کارروائی سپریم کورٹ کے حکم نامے کے تحت کیا جائے۔عدالت نے معاملے پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو طلب کرتے ہوئے سماعت 28 جون تک ملتوی کردی۔#