لانڈھی میںبے قابو ٹرالر نے 25 سالہ نوجوان کو کچل دیا

واقعے کی بعد علاقہ مکینوں کا احتجاج ٹائر جلا کر سڑک کو آمد و رفت کے لیے بند کردیا

بدھ 20 جون 2018 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) لانڈھی میں تیز رفتار ٹرالر نوجوان کو روندتا ہوا نالے میں جاگرا حادثے کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ نوجوان کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔واقعے کی بعد علاقہ مکینوں کا احتجاج ٹائر جلا کر سڑک کو آمد و رفت کے لیے بند کردیا تفصیلات کے مطابق بدھ کو لا نڈھی نمبر 2پر تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہو کر نوجوان کو روندتا ہو ا نالے میں جاگرا جس کے باعث نوجوان موقع پر دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعد ڈرائیور اور کلینر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔حادثے کے بعد مشتعل افرادنے ٹائر جلا کر سڑک آمدورفت کے لیے بند کردی ۔اور سڑک پر دریاں بچھا کر احتجاج کیلئے بیٹھ گئے ۔حادثے میں ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت 25سالہ یاسین اسلم کے نام سے کی گئی جو لانڈھی نمبر 2کا رہائشی بتایا جاتا اور پریس کا کام کرتا تھا ۔مشتعل علاقہ مکینوں نے کہا کہ بڑے ٹرالر ز اور ڈمپر ز کو رہائشی علاقوں آنے کی اجازت کیوں دی جاتی ہے ٹریفک پولیس کے افسران نے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔