ْعالم اسلام کی پہلی خاتون وزیرا عظم بے نظیر بھٹو کا 65واں یوم پیدائش آج منا یا جا ئے گا

ْ 34سال کی عمر میں ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب ہوئیں ،ا ن کو پاکستان اور عالم اسلام کی دو دفعہ خاتون وزیر اعظم بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے، یوم پیدا ئش کے موقع پر مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا

بدھ 20 جون 2018 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیرا عظم محترمہ بے نظیر بھٹو کا 65واں یوم پیدائش آج منا یا جا ئے گا 34سال کی عمر میں ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب ہوئیںمحترمہ کو پاکستان اور عالم اسلام کی دو دفعہ خاتون وزیر اعظم بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے یوم پیدا ئش کے موقع پر مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گاجن میں مرحومہ کی جمہوریت اور ملک و قو م کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاجائیگا تفصیلات کے مطا بق محترمہ بے نظیر ذوالفقار علی بھٹو کی سب سے بڑ ی بیٹی تھیں جو 21جون 1953ئ کو کراچی میں پیدا ہوئیںانہوںنے ابتدائی تعلیم لیڈی جنگسٹر نرسری سکول اور کانو نٹ سے حاصل کی اعلی تعلیم گریجوایشن کیلئے امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا1975 میں گریجوایشن کرنے کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا پہلی بار 1976 میںآکسفورڈ یونین کے انتخابات میں حصہ لیا پہلی ایشیائی خاتون صدر منتخب ہوئیں انہوںنے فلسفہ سیاست اور اکنامکس کے مضامین پڑھے جبکہ لائ اینڈ ڈپلومیسی کے مضامین کا بھی کورس کیا4اپریل 1979 میں اپنے والد کی وفات کے بعدمحترمہ نے 29برس کی عمر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سنبھالی اپنے سیاسی کیرئر میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں جلا وطنی کی زندگی بھی گزاری 17اگست 1988ئ کو جنرل ضیائ الحق کی حادثاتی موت کے بعد ملک میں عام انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی نے نمایاں کامیابی حاصل کی محترمہ کی 54سالہ زندگی کے 24برس ملک و قوم کی بہتری اور ترقی کیلئے جدو جہد پر محیط ہیں بے نظیر بھٹو کو 27دسمبر 2007ئ کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں ہو نے والے جلسہ کے میں گیٹ پر دہشت گردی کا نشا نہ بنی اور اپنے باپ ذوالفقار علی بھٹوکے نقشے قدم پر چلتے ہو ئے وطن عزیز پر قربان ہو گئیں اور والد کے پہلو میں گڑھی خدابخش میں دفن ہوئیں