Live Updates

میرے ذمہ پی ٹی سی ایل کے کوئی بل واجبات ادا نہیںہیں‘اعجازا حمد چوہدری

این او سی حاصل کر لیا ہے جس میں واضع ہے کہ میرے ذمہ پی ٹی سی ایل کا کوئی بل واجب ادا نہیںہے

بدھ 20 جون 2018 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و نامزد امیدوار این اے 133 اعجازا حمد چوہدری نے کہا ہے کہ میرے ذمہ پی ٹی سی ایل کے کوئی بل واجبات ادا نہیںہیں ،پی ٹی سی ایل کے ان بلوں سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، این او سی حاصل کر لیا ہے جس میں واضع ہے کہ میں نے پی ٹی سی ایل کابل ادا نہیںکرنا ۔

انہوںنے کہا کہ25جولائی کا دن تاریخی دن ہے، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے کرپٹ جماعتوں کا احتساب کرے گی (ن )لیگ کے دور حکومت میں عوام کی زندگی مشکلات اور مسائل کے بوجھ تلے دب چکی ہے، بدقسمتی سے ملک میں غریب طبقے کو ہمیشہ نظراندازکیا جاتا رہا ہے ، (ن) کی حکومت عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو رہی اس نے کرپشن اور لوٹ مار کے سابقہ تما م حکو متوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں،(ن) لیگ غریب دشمن جماعت ثابت ہوئی ہے جس نے عوا م کے مسائل حل کر نے کی بجائے اضافہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک آج جس حالت میں ہے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی اس کے ذمہ دار ہیں ، باریاںلگانے والوں نے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کچھ نہیں کیا، ملک کی تباہی اور بر بادی کے ذمہ دار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں نا اہل حکمران ملک اور قوم پر مسلط رہے ،عوام کا کو ئی پر سان حا ل نہیں تھا،ان کے دور حکومت میں کر پشن ‘لو ٹ مار‘ مہنگائی‘ لا قا نونیٹ ‘ قتل وغار ت ‘ دہشتگر دی عرو ج پررہی ،(ن) لیگ کی حکومت نے غر یب عوام کو قر ضو ں کے بو جھ تلے د با دیا ہے ملک قوم نہیں بلکہ صرف شریف فیملی نے تر قی کی ، چا لیس سا لو ں سے شریف فیملی ملک کو دو نو ں ہا تھو ں سے لو ٹنے اور اقتدار کے مز ے لینے میں مصرو ف ہے انہیں غر یبو ں سے نہیں ما ل اکٹھا کر نے کی فکر پڑی ہو ئی ہے، عمران خان کر پٹ ٹو لے کو انجام تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

بعدازں اعجازاحمد چوہدری سے ان کی رہائش گاہ پر این اے 133سے پارٹی رہنمائوں ایو ب میو ، ملک طاہر ، ساجد انصاری ، خالد سندھو ، ندیم جٹ ، مظہر بخاری ، اکبر گجر سمیت دیگر نے ملاقات کی اور الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات