کرپٹ نظام اور کرپشن سے نجات کا حل اب ووٹر کے پاس ہے ‘ ذکر اللہ مجاہد

الیکشن کمیشن شفاف اور جانبدار انتخابات کیلئے اپنے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنائے ‘امیر جماعت اسلامی لاہور

بدھ 20 جون 2018 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) صدر متحدہ مجلس عمل وامیر جماعت اسلامی لاہورذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن اور کرپٹ نظام سے نجات کا حل اب ووٹر کے پاس اپنے ووٹ کی صورت میں موجود ہے ۔اب عوام ملکی وسائل لوٹنے اور کرپشن کو پروان چڑھانے والے سیاستدانوں کوانتخابات میں مسترد کریں ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے ایم ایم اے لاہور کی سیاسی اور انتخابی تیاریوں کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ اور بدیانت ٹولے کو ایک جگہ جمع کرکے تبدیلی یا انقلاب نہیں لایا جا سکتا ، قوم کی دولت لوٹ کر اس کے بل بوتے پر مٹھی بھر لیٹرے ہر الیکشن میں پارٹیاں اور جھنڈے بدل کر عوام کی آنکھیوں میں دھول چھونکتے آرہے ہیں لیکن اب قوم بیدار ہو چکی ہے اور ان چور لیٹروں کی پہنچان چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بار بار پارٹیا ں اور جھنڈے تبدیل کرنے والے سیاسی مداری کسی بھی پارٹی میں چلے جائیں اب ان عوام ان کی کارکردگی کی بنیاد پہنچان چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لحمداللہ ایم ایم اے تمام امیدواران ملکی آئین کے مطابق 62،63 سمیت تمام شقوں پر پورا ُترتے ہیں اورہمارے تمام قومی و صوبائی امیدواران کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں ۔