فٹبال ایسوسی ایشن خیبرپختونخواء نے ضلع پشاورکی ازسرنوتنظیم سازی کافیصلہ کرلیا

بدھ 20 جون 2018 19:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) فٹبال ایسوسی ایشن صوبہ خیبرپختونخواء نے ضلع پشاورکی ازسرنوتنظیم سازی کافیصلہ کرلیاہے پشاورفٹ سال ایسو سی ایشن کے قیام کے لیے اجلاس ہفتہ 23جون کوطلب کرلیاگیاہے صوبائی صدرعابدخان کے مطابق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی ہدایت پرضلع پشاورکی سطح پرازسرنوتنظیم سازی کررہے ہیں جس کے لیے ہم نے اجلاس عظمت ہاوس میں ہفتہ 23جون کو شام پانچ بجے طلب کیاہے تمام خواہشمند افراد کوانتخابات میں حصہ لینے کی اجازت ہے

متعلقہ عنوان :