بینظیر بھٹو شہید کی 65ویں سالگرہ( آج) منائی جائے گی

پارٹی کارکن اور عہدیدار یونین کونسل سطح تک تقریبات کا اہتمام کر ینگے

بدھ 20 جون 2018 19:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی شہید چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 65ویں سالگرہ آج پوری دنیا میں منائی جائے گی۔ پاکستان پیپلزپارٹی اوورسیز کی طرف سے امریکہ، یورپ اور خلیجی ممالک میں تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بی بی بختاور بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نوڈیرو میں سالگرہ منائیں گی جبکہ صدرآصف علی زرداری کراچی میں سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔

اسلام آباد میں پارٹی کے مرکزی دفتر میں دن ساڑھے 12 بجے پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری، سابق صدر کی ڈپٹی پولیٹیکل سیکریٹری فوزیہ حبیب اور ترجمان عامر فدا پراچہ سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر پارٹی کارکن اور عہدیدار یونین کونسل سطح تک تقریبات کا اہتمام کر رہے ہیں۔