پاکستان کے استحکام اور حقیقی جمہوریت کی خاطر انتخابات کا شفاف ہونا بہت ضروری ہے‘ سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی

(ن) لیگ اپنی سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتنے کے لئے پر عزم ہے (ن) لیگ کی حکومت نے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی ختم کی ہے ‘گفتگو

بدھ 20 جون 2018 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے استحکام اور حقیقی جمہوریت کی خاطر انتخابات کا شفاف ھونا بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر آصف کر مانی نے کہا کہ (ن) لیگ اپنی سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتنے کے لئے پر عزم ہے (ن) لیگ کی حکومت نے لوڈ شیڈنگ، دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کا امن بحال کیا سی پیک منصوبہ لائے سی پیک منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کی معیشت مضبوط اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا ھونگے ان تمام اقدامات کا سہرا نواز شریف اور شہباز شریف کو جاتا ھے۔