افغانستان، طالبان حملہ،32اہلکار جاں بحق،عسکریت پسند ایک فوجی چھانی پر قابض ہونے میں کامیاب

بدھ 20 جون 2018 18:10

افغانستان، طالبان حملہ،32اہلکار جاں بحق،عسکریت پسند ایک فوجی چھانی ..
بادغیس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) افغان صوبہ باد غیس میں طالبان کے دہشت گرد حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 32اہلکار جاں بحق ہو گئے،عسکریت پسند ایک فوجی چھانی پر بھی قابض ہونے میں بھی کامیاب ہو گئے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان صوبے بادغیس میں طالبان نے ملکی فوج کے کم از کم تیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی گورنر عبدالغفور ملک زئی کے مطابق آج بدھ کی علی الصبح طالبان نے مختلف سمتوں سے دو حفاظتی چوکیوں پر حملہ کیا۔

اس کے علاوہ عسکریت پسند ایک فوجی چھانی پر بھی قابض ہونے میں بھی کامیاب ہو گئے ہیں۔ عید الفطر کے موقع پر تین روزہ فائر بندی کی مدت آج ختم ہونے کے بعد طالبان کا یہ پہلا بڑا حملہ تھا۔ صدر اشرف غنی نے یکطرفہ طور پر اس فائر بندی میں دس روز کے اضافے کا اعلان کیا تھا۔