بیرون ملک سے الیکشن کو سبوتاژ کرنے کے خدشات ہیں، الیکشن میں حملوں کے حوالے سے ہمیں یہ تمام انفارمیشن صوبوں کی طرف سے دی گئیں،اسپیشل سیکرٹری داخلہ
بدھ 20 جون 2018 18:10
(جاری ہے)
صوبوں کے درمیان اعلی سطح پرکوارڈینیشنل کمیٹی بنانے کے لئے وزیراعظم ہاس اورکابینہ ڈویثرن کوخط لکھا گیا ہے، کوارڈینیشنل کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری داخلہ کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے سے متعلق سوال کے جواب میں اسپیشل سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ 2015 میں چوہدری نثار نے نام ای سی ایل میں ڈالنے اور نکالنے کا نظام تبدیل کیا تھا، زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے لیے مجھے اور سیکرٹری داخلہ کو عمران خان نے فون نہیں کیا، ای سی ایل کا تمام فیصلہ کابینہ نے کرنا ہوتا ہے۔اسپیشل سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کے ماتحت 9 سول آرمڈ فورسز ہیں، ائرونگ کے پاس اس وقت 3 ہیلی کا پٹرز ہیں جس کی استعداد کارمیں اضافہ کیا جا رہا ہے، غیرملکی این جی اوز کو ریگولیٹ کیا جا رہا ہے اور ان کی فنانشل ٹرانزیکشن کوچیک کیا جارہا ہے، 140 غیر ملکی این جی اوز نے رجسٹریشن کے لئے درخواستیں دی، 70 این جی اوز کو کلیئر قراردے کران کو رجسٹرڈ کر لیا گیا ہے، 27 این جی اوز کی رجسٹریشن کی درخواستیں مسترد کردی ہیں، جن این جی اوز کی رجسٹریشن کی درخواستیں مسترد کی گئی ان کے خلاف ایجنسیز کی رپورٹس تھیں جب کہ سیاسی سرگرمیوں میں ملوث 13 این جی اوز کی رجسٹریشن روک رکھی ہے۔اسپیشل سیکرٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ اور300 ملین روپے اوراس سے زائد ٹیکس دینے والے بھی سیکیورٹی کلیئرنس سے مستثنی ہوں گے، مقامی بلٹ پروف گاڑی خریدنے والے ڈھائی لاکھ جبکہ گاڑی امپورٹ کرنے والے 5 لاکھ فیس دیں گے، سیکیورٹی کلئیرنس کا مقصد جرائم پیشہ افراد کواین او سی کے اجرا کی روک تھام یقینی بنانا ہے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.