آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر پولینڈ پہنچ گئے

آرمی چیف کی پولش وزیر دفاع ، نائب وزیردفاع اور پولینڈ کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں پولینڈ کی عسکری قیادت نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا،آ ئی ایس پی آ ر

بدھ 20 جون 2018 18:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر پولینڈ پہنچ گئے، آرمی چیف نے پولش وزیر دفاع ، نائب وزیردفاع اور پولینڈ کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، سیکورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی، پولینڈ کی عسکری قیادت نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر پولینڈ پہنچ گئے، آرمی چیف نے پولش وزیر دفاع ، نائب وزیردفاع اور پولینڈ کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، سیکورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی، پولینڈ کی عسکری قیادت نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولیش آرمامینٹ گروپ پوزان میں تربیتی مرکز ملٹری ایوی ایشن ورکس کا بھی دورہ کیا۔