جلال آباد ،ْایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنے ہی خاندان کے چار افراد کو موت کے گھاٹ اٴْتاردیا

بدھ 20 جون 2018 17:00

جلال آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) افغانستان کے وسطی صوبہ پروان میں ایک مبینہ محبوط الحواس شخص نے فائرنگ کرکے اپنے ہی خاندان کے چار افراد کو موت کے گھاٹ اٴْتاردیا ۔جاں بحق افراد میں بھائی‘ بہن‘ برادر نسبتی اور بھتیجا شامل ہے جبکہ ایک بہن بھی شدید زخمی ہے جسے تشویشناک حالت میں دارالحکومت کابل منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کرائم برانچ کے صوبائی پولیس سربراہ کرنل محمدکاظم خان نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ المناک واقعہ صوبہ پروان کے گاؤں توتم درہ میں پیش آیا ہے جہاں زاہد نامی 25 سالہ نوجوان نے گزشتہ رات بندوق سے اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنے ہی خاندان کے چار افراد بھائی‘ بہن‘ بھتیجے اور برادرنسبتی کوہلاک کرڈالا جبکہ فائرنگ کی زدمیں آکر ایک بہن شدید زخمی ہوگئی۔ مجروحہ بہن نے پولیس کو بتایا کہ اٴْ س کا ملزم بھائی ذہنی طورپر بیمارہے تاہم ملزم جائے وقوعہ کے فوری بعد فرار ہونے میں کامیا ب ہوگیا جبکہ افغان پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے کاروائی شروع کردی ہے۔پولیس نے فوری طورپر واقعہ کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔