شارجہ:خاتون ڈرائیور سے کار بے قابو ہو کر سٹور میں جا گھُسی
ایک افریقی خاتون ہلاک جبکہ دو خواتین شدید زخمی
محمد عرفان بدھ 20 جون 2018 16:50
(جاری ہے)
جس کے باعث وہاں موجود ایک 27 سالہ افریقی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوراً ہلاک ہو گئی ‘ جب کہ ایک اُنیس سالہ عرب لڑکی کو بھی شدید چوٹیں آئیں جس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔ اس کے علاوہ کار کی ٹکر سے متاثر ہونے والی تیسری خاتون پینتیس سالہ عرب قومیت کی حامل تھی‘ جسے درمیانے درجے کی چوٹیں آئیں۔
حادثے کا باعث بننے والی کار کو ایک خاتون ڈرائیور کر رہی تھی۔ کار کی رفتار تیز ہونے کے باعث وہ اس پر قابو نہ رکھ سکی۔ اور کار اچانک سٹور کے باہر لگے پلاسٹک کے بیریئرز کو توڑتی ہوئی سٹور میں گھُس گئی اور شدید حادثے کا باعث بنی۔ زخمیوں کو شارجہ میں واقع کویت ہاسپٹل اور قاسمی ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کی جانب سے خاتون کے خلاف تیز رفتاری پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ جبکہ کار چلانے والی خاتون کا کہنا تھا کہ کار کی رفتار زیادہ تیز نہیں تھی۔ بس اچانک کار کا سٹیئرنگ اُس سے بے قابو ہو گیا۔ اور اس دوران اس کے اوسان خطا ہو گئے۔ جس کے باعث یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.